اتوار, فروری 9, 2025

پریانکا گاندھی نے کہا کہ ان کے ساتھیوں پر تشدد کیا گیا، جھوٹے مقدمات بنائے گئے، اور انہیں جیل میں ڈال دیا گیا۔

بھارتی سیاسی جماعت کانگریس کی رہنما پریانکا گاندھی نے انتخابی نتائج کے بعد ریاست اتر پردیش کے پارٹی ساتھیوں کے نام پیغام بھیجا۔

پریانکا گاندھی نے کہا کہ یوپی کانگریس کے تمام ساتھیوں کو سلام، آپ نہ جھکے اور نہ رکے۔ ساتھیوں پر تشدد کیا گیا، جھوٹے مقدمات درج کیے گئے، اور انہیں جیل بھیج دیا گیا۔

انہوں نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ کئی رہنما خوف کے باعث ساتھ چھوڑ گئے، لیکن آپ ثابت قدم رہے۔

پریانکا گاندھی نے یہ بھی کہا کہ لوگوں نے ہمارے آئین کو بچانے کے مضبوط پیغام کو پورے ملک میں پھیلایا۔

مزید پڑھیے

اہم ترین

ایڈیٹر کا انتخاب