ہفتہ, جون 7, 2025

ارشد ندیم کا اولمپک گولڈ کے بعد پھر دھماکہ! ایشین چیمپئن شپ میں شاندار سنہری تھرو

پاکستان کے جیولن تھرو اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم نے 31 مئی 2025 کو جنوبی کوریا کے شہر گومی میں ہونے والی 26ویں ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کے فائنل میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 86.40 میٹر کی تھرو کے ساتھ گولڈ میڈل اپنے نام کیا۔

ارشد ندیم کی پہلی تھرو 75.64 میٹر، دوسری 76.80 میٹر اور تیسری 85.57 میٹر تھی، جس کے بعد انہوں نے چوتھی تھرو میں 83.99 میٹر، پانچویں میں 83.44 میٹر اور چھٹی اور آخری تھرو میں 86.40 میٹر کی شاندار تھرو کی، جس سے انہوں نے گولڈ میڈل حاصل کیا۔

بھارت کے سچن یادو نے 85.16 میٹر کی تھرو کے ساتھ چاندی کا تمغہ جیتا، جبکہ جاپان کے یوٹا ساکیاما نے 83.75 میٹر کی تھرو کے ساتھ کانسی کا تمغہ اپنے نام کیا۔

پاکستان کے دوسرے کھلاڑی محمد یاسر نے 75.39 میٹر کی تھرو کے ساتھ آٹھویں پوزیشن حاصل کی۔

ارشد ندیم کی اس شاندار کامیابی پر پاکستان کے صدر، وزیر اعظم اور کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے انہیں مبارکباد دی۔

مزید پڑھیے

اہم ترین

ایڈیٹر کا انتخاب