اتوار, جون 15, 2025

’’ٹرمپ کے حکم پر نریندر سرنڈر‘‘، راہول گاندھی کا وزیراعظم پر شدید تنقید

راولپنڈی:کانگریس کے سینئر رہنما راہول گاندھی نے آپریشن سندور کی ناکامی اور مودی حکومت کی خارجہ و دفاعی پالیسیوں پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی حکومت کی حکمت عملی ملک کی عسکری اور سفارتی ساکھ کو شدید نقصان پہنچا رہی ہے۔ اپنے حالیہ خطاب میں راہول گاندھی نے مودی سرکار کی پالیسیوں پر سوالات اٹھاتے ہوئے کہا کہ بی جے پی اور آر ایس ایس صرف دباؤ میں آکر گھبراتے ہیں اور مودی حکومت ’’سرنڈر کی چٹھی‘‘ لکھنے کی عادی ہو چکی ہے۔

راہول گاندھی نے خاص طور پر کہا کہ مودی نے امریکی صدر ٹرمپ کے فون پر ہدایات تسلیم کرتے ہوئے ’’نریندر سرنڈر‘‘ کی پالیسی اپنائی، جو بھارت کی خودمختاری اور عزت کے لیے باعث تشویش ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کی حکومت اب سپر پاور کی ہدایات پر سر جھکانے والی حکومت بن چکی ہے جو اپنی دفاعی اور سفارتی پالیسیوں میں مکمل ناکامی کا مظاہرہ کر رہی ہے۔

کانگریس رہنما نے مزید کہا کہ مودی سرکار کی ناکام خارجہ پالیسی نے بھارت کو عالمی سطح پر کمزور کر دیا ہے اور ملک کے داخلی دفاعی نظام پر بھی سوالات اٹھائے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو اپنی پالیسیوں کا جائزہ لینا ہوگا اور عوام کے مفادات کو سامنے رکھتے ہوئے حکمت عملی وضع کرنی ہوگی تاکہ بھارت کی ساکھ اور سلامتی کو بحال کیا جا سکے۔

راہول گاندھی کی یہ تقریر سیاسی حلقوں میں خاصی شہرت پا رہی ہے، جس میں انہوں نے مودی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور ملکی دفاع و خارجہ امور میں تبدیلی کی ضرورت پر زور دیا۔

مزید پڑھیے

اہم ترین

ایڈیٹر کا انتخاب