اتوار, جون 15, 2025

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں نئی تاریخ رقم، انڈیکس بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (PSX) نے کاروباری ہفتے کے تیسرے روز ایک نئی تاریخ رقم کر دی، جب مارکیٹ کے آغاز ہی میں تیزی کا زبردست رجحان دیکھنے میں آیا۔ مارکیٹ کھلتے ہی سرمایہ کاروں کے اعتماد میں نمایاں اضافہ دیکھنے کو ملا، جس کے نتیجے میں کے ایس ای 100 انڈیکس میں شاندار اضافہ ہوا۔

کاروباری دن کا آغاز 533 پوائنٹس کے مثبت اضافے کے ساتھ ہوا، جس کے بعد کے ایس ای 100 انڈیکس 1,20,984 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔ یہ ابتدائی تیزی دن بھر جاری رہی اور سرمایہ کاروں کی بھرپور دلچسپی کے سبب انڈیکس میں مزید بہتری دیکھی گئی۔ کاروبار کے دوران ایک موقع پر انڈیکس میں 1013 پوائنٹس کی ریکارڈ تیزی ریکارڈ کی گئی، جس سے KSE-100 انڈیکس 1,21,463 پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

مارکیٹ میں یہ غیر معمولی تیزی کئی مثبت عوامل کی مرہونِ منت سمجھی جا رہی ہے، جن میں حکومتی معاشی پالیسیوں میں بہتری، بین الاقوامی سرمایہ کاروں کا بڑھتا ہوا اعتماد، اور مقامی سطح پر کاروباری سرگرمیوں کا فروغ شامل ہے۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اگر موجودہ رجحان برقرار رہا تو پاکستان اسٹاک ایکسچینج آئندہ دنوں میں مزید نئے ریکارڈ قائم کر سکتی ہے، جس سے سرمایہ کاروں کا اعتماد مزید مضبوط ہوگا اور معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔

مزید پڑھیے

اہم ترین

ایڈیٹر کا انتخاب