اتوار, جون 15, 2025

اٹلی میں قدرتی آفت، آتش فشاں نے تباہی مچا دی – ریڈ الرٹ جاری

روم: اٹلی کے مشہور اور یورپ کے سب سے بڑے فعال آتش فشاں “ماؤنٹ اٹنا” میں شدید آتش فشانی سرگرمی شروع ہو گئی ہے، جس کے نتیجے میں زہریلی گیسوں، دھوئیں اور راکھ کے بادل فضا میں بلند ہو گئے ہیں۔ یہ صورتِ حال آتش فشاں کے جنوب مشرقی حصے میں ہونے والی ممکنہ تباہی کے بعد پیدا ہوئی ہے، جس سے مقامی آبادی اور فضائی سفر کو خطرات لاحق ہو گئے ہیں۔

اطالوی ادارے نیشنل انسٹیٹیوٹ آف جیوفیزکس اینڈ والکینولوجی (INGV) کے مطابق آتش فشانی سرگرمی کا آغاز مقامی وقت کے مطابق صبح 11 بج کر 24 منٹ پر ہوا، جب پہاڑ سے دھوئیں کے گہرے بادل اٹھتے دیکھے گئے۔ اس دوران پیروکلاسٹک فلو (Pyroclastic Flow) بھی ریکارڈ کیا گیا، جو گرم گیسوں، دھوئیں اور آتش فشانی چٹانوں کا انتہائی خطرناک امتزاج ہوتا ہے۔

ادارے نے بتایا کہ دھواں اور گیسیں اب راکھ میں تبدیل ہو کر جنوب مغربی سمت میں بڑھ رہی ہیں۔ فضائی آلودگی کے خطرات کے پیش نظر اٹلی کی ایوی ایشن اتھارٹی نے فوری طور پر ریڈ الرٹ جاری کر دیا ہے۔ راکھ اور دھوئیں کے بادل 6.5 کلومیٹر کی بلندی تک پہنچ چکے ہیں۔

تاہم، صورتحال کی سنگینی کے باوجود کاتانیا ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن بدستور جاری ہے، لیکن حکام نے مسافروں کو احتیاطی تدابیر اپنانے اور موسم کی تازہ ترین معلومات پر نظر رکھنے کی ہدایت کی ہے۔

مزید پڑھیے

اہم ترین

ایڈیٹر کا انتخاب