پیر, جون 2, 2025

پاکستان کا سندھ طاس معاہدے کی معطلی پر بھارت کو رسمی نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ

پاکستان نے سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی پر بھارت کو باضابطہ نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق، بھارت کی جانب سے معاہدے کی خلاف ورزی کے بعد ہنگامی طور پر قانونی و آئینی مشاورت کی گئی ہے، اور اس سلسلے میں ابتدائی تیاری مکمل کر لی گئی ہے۔ وزارت خارجہ، آبی وسائل اور قانون نے مشترکہ طور پر نوٹس کے مسودے پر کام کیا ہے، جو چند دنوں میں سفارتی ذرائع سے بھارت کو بھیج دیا جائے گا۔

ذرائع انڈس واٹر کمیشن کے مطابق، نوٹس میں بھارت سے معاہدے کی معطلی کی وجوہات کی وضاحت طلب کی جائے گی۔ ساتھ ہی، پاکستان کی جانب سے عالمی سطح پر اس اقدام کے خلاف مؤثر احتجاج ریکارڈ کرانے پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔

انڈس واٹر کمیشن کے مطابق، پاکستان کو سندھ طاس معاہدے پر قانونی برتری حاصل ہے اور امید ظاہر کی گئی ہے کہ بھارت کو اپنے فیصلے پر نظرثانی کرنا پڑے گی۔ تمام اقدامات حکومتی منظوری کے بعد ہی کیے جائیں گے۔

یہ پیش رفت 22 اپریل کو پہلگام میں پیش آنے والے واقعے کے بعد سامنے آئی ہے، جس میں بھارت نے بغیر کسی ثبوت کے پاکستان پر الزام لگاتے ہوئے معاہدے کو معطل کرنے کا اعلان کر دیا تھا۔ پاکستان نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے اقوام متحدہ کی نگرانی میں غیر جانبدار تحقیقات کی پیشکش کی ہے۔

پاکستان کی سیاسی اور عسکری قیادت واضح کر چکی ہے کہ اگر بھارت نے کسی قسم کی مہم جوئی کی تو اسے ایسا جواب دیا جائے گا جو وہ ہمیشہ یاد رکھے گا۔

مزید پڑھیے

اہم ترین

ایڈیٹر کا انتخاب