پیر, جون 2, 2025

بھارت پہلگام واقعے پر ایسا ردعمل دے جو خطے میں بڑے تنازع کا سبب نہ بنے: امریکی نائب صدر

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا ہے کہ پاکستان ایک ذمہ دار ریاست ہے اور امریکا کو توقع ہے کہ وہ پہلگام واقعے کی تحقیقات میں بھرپور تعاون کرے گا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق نائب صدر نے اپنے بیان میں زور دیا کہ بھارت اس واقعے پر ایسا ردعمل دے جو خطے میں کسی بڑے تنازع کا باعث نہ بنے۔

جے ڈی وینس نے کہا کہ امریکا کو یقین ہے کہ پاکستان تحقیقات میں شریک ہو کر دہشت گردوں کو تلاش کرنے اور ان کے خلاف مؤثر کارروائی میں کردار ادا کرے گا۔

یاد رہے کہ پاکستان نے اس واقعے کی غیر جانبدار تحقیقات کے لیے اقوام متحدہ کی زیر نگرانی ایک کمیشن قائم کرنے کی پیشکش کی تھی۔

بعد ازاں امریکا نے بھی پاکستان اور بھارت دونوں سے مطالبہ کیا کہ وہ پہلگام حملے کے بعد پیدا ہونے والی کشیدگی کو ذمہ داری کے ساتھ اور پرامن طریقے سے حل کریں۔

مزید پڑھیے

اہم ترین

ایڈیٹر کا انتخاب