پیر, جون 2, 2025

ازلی دشمن کا سامنا کرنے کے لیے سب سے پہلے خود کو پیش کروں گا: وزیراعظم آزاد کشمیر

وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق نے کہا ہے کہ قومی سلامتی کے معاملے پر پوری قوم متحد ہے اور ہم افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قومی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، ہم سب ایک آواز اور ایک صف میں ہیں۔

انہوں نے واضح الفاظ میں کہا کہ اگر ازلی دشمن سے مقابلے کی نوبت آئی تو سب سے پہلے خود کو پیش کروں گا۔

وزیراعظم چوہدری انوار الحق نے مزید بتایا کہ حکومت نے ایک ارب روپے کا ایمرجنسی رسپانس فنڈ قائم کر دیا ہے، جس کے تحت خوراک، ادویات اور دیگر بنیادی ضروریات کے لیے ضروری انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔

مزید پڑھیے

اہم ترین

ایڈیٹر کا انتخاب