منگل, فروری 11, 2025

2789 کھرب روپے کے مالک دنیا کے 10 سب سے امیر افراد

کراچی (رفیق مانگٹ) سن 2016 میں دنیا کے پہلے ارب پتی کی 111 سالہ تاریخ کے بعد، آئندہ ایک دہائی میں 10 کھرب پتی سامنے آئیں گے۔ سن 2027 میں ایلون مسک دنیا کے پہلے ٹریلینئر بن جائیں گے، جبکہ 2028 میں گوتم اڈانی دوسرے ٹریلینئر ہوں گے۔ تین سال بعد، ایلون مسک کی دولت 2789 کھرب روپے (ایک ٹریلین ڈالر) تک پہنچ جائے گی۔ 2033 میں مکیش امبانی بھی اس سنگ میل کو عبور کریں گے، جبکہ بل گیٹس کو کھرب پتی بننے کے لیے مزید 20 سال درکار ہوں گے۔ دنیا کے دس امیر ترین افراد کی موجودہ دولت 4618 کھرب روپے ہے، اور آئندہ دس برسوں میں یہ رقم 27888 کھرب روپے (دس ٹریلین ڈالر) سے تجاوز کر جائے گی۔

مکیش امبانی 2033 میں اور بل گیٹس کو 2054 تک کھرب پتی بننے کی توقع ہے۔ دیگر متوقع کھرب پتیوں میں 2028 تک پرجوگو پانگسٹو، برنارڈ ارنلٹ، اور مارک زکربرگ شامل ہیں۔ جیف بیزوس، لیری پیج، اور سرجی برن کو بھی کھرب پتی بننے کے لیے مزید وقت درکار ہوگا، جبکہ دنیا کے امیر ترین افراد کی فہرست میں شامل ہونے کے لیے 2036 تک انتظار کرنا ہوگا۔

مزید پڑھیے

اہم ترین

ایڈیٹر کا انتخاب