منگل, فروری 11, 2025

فرانسیسی دورے کے دوران بھارتی وزیراعظم کے خلاف احتجاج، “مودی دہشت گرد” اور “آزادی کشمیر” کے نعرے گونج اٹھے

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی فرانس آمد پر پیرس میں کشمیریوں کی بڑی تعداد سڑکوں پر نکل آئی اور بھارت کے نام نہاد جمہوری چہرے کو بے نقاب کر دیا۔ احتجاج کے دوران مظاہرین نے بھارتی حکومت کی پالیسیوں اور مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔

پیرس کی سڑکوں پر احتجاجی مظاہرے کے دوران “مودی دہشت گرد” اور “آزادی کشمیر” کے نعرے گونجتے رہے۔ مظاہرے کی قیادت ڈیموکریٹک فورم فرانس کے صدر آصف جرال نے کی، جن کے ساتھ کشمیری اور پاکستانی کمیونٹی کے افراد بھی بڑی تعداد میں موجود تھے۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں پاکستانی پرچم اور بھارت مخالف پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے، جن پر بھارتی مظالم اور کشمیریوں کے حقوق کی پامالی کے خلاف نعرے درج تھے۔

حریت رہنما عبدالحمید لون نے مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر کو دنیا کی سب سے بڑی جیل بنا دیا ہے، جہاں قابض بھارتی فورسز کشمیریوں پر ظلم و ستم کے پہاڑ توڑ رہی ہیں۔ انہوں نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ بھارت کی جانب سے مقبوضہ وادی میں کیے جانے والے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا نوٹس لے اور کشمیری عوام کو ان کا حق خودارادیت دلانے میں کردار ادا کرے۔

مظاہرین نے بھارت کے خلاف شدید نعرے بازی کرتے ہوئے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کا نوٹس لے اور کشمیری عوام کو ان کا حق دلانے کے لیے عملی اقدامات کرے۔

مزید پڑھیے

اہم ترین

ایڈیٹر کا انتخاب