نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ سابق ڈی جی آئی ایس آئی، لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) فیض حمید نے اکتوبر میں ان سے معافی مانگی تھی۔ انہوں نے مزید کہا کہ فیض حمید کی گرفتاری اور کورٹ مارشل اللہ کی طرف سے ایک معجزہ ہے، اور یہ 2011 کا منصوبہ مکمل ہوا ہے۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ 2014 کا دھرنا ناکام رہا اور معیشت متاثر ہوئی، جس کے نقصانات آج بھی بھگت رہے ہیں۔
یاد رہے کہ چند روز قبل آئی ایس پی آر نے اعلان کیا تھا کہ فیض حمید کو حراست میں لے کر پاکستان آرمی ایکٹ کے تحت انضباطی کارروائی شروع کر دی گئی ہے، اور سپریم کورٹ کے احکامات پر تفصیلی انکوائری کی گئی ہے۔