ایم کیو ایم پاکستان کے سینیئر رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ اگر مسلم لیگ (ن) نے گورنر سندھ کو یکطرفہ طور پر تبدیل کیا تو ایم کیو ایم کے لیے حکومت میں رہنے کا کوئی جواز نہیں رہے گا۔
انہوں نے وضاحت کی کہ سندھ کا گورنر ایم کیو ایم کا ہے اور مسلم لیگ (ن) کے ساتھ یہ طے ہوا تھا کہ کامران ٹیسوری ہی گورنر رہیں گے۔
کامران ٹیسوری کو ہٹانے کی قیاس آرائیاں رہی ہیں، لیکن نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے تصدیق کی کہ بشیر میمن کو گورنر سندھ بنانے کی خبریں بے بنیاد ہیں۔ انہوں نے گورنر کی تبدیلی کے اشارے دیتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی سے مشاورت جاری ہے اور چند روز میں فیصلہ ہو جائے گا۔