ہفتہ, جون 7, 2025

رانا ثنا اللہ کا ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی ‘ہیرو’ قرار دہی سے اختلاف

وفاقی وزیر اور وزیراعظم شہباز شریف کے سیاسی مشیر رانا ثنا اللہ نے ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو ’ہیرو‘ کہنے سے انکار کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کا اصل ہیرو وہ شخص ہے جس نے ملک کو ایٹمی دھماکہ کر کے ایٹمی قوت بنایا، اور یہ کارنامہ ذوالفقار علی بھٹو کا ہے۔

رانا ثنا اللہ نے واضح کیا کہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو سائنسدان کے طور پر قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے، لیکن وہ لیڈر یا ہیرو نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کے کئی ممالک نے ایٹمی ہتھیار بنائے، لیکن جو اصل بات ایٹمی دھماکہ کرنا ہے، وہ پاکستان نے کیا ہے اور اس میں نواز شریف کا بھی کلیدی کردار ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسٹیبلشمنٹ کے موقف میں کوئی شک نہیں، اور فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر بھی چاہتے ہیں کہ سیاسی معاملات سیاسی جماعتوں کے درمیان ہی حل ہوں۔ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ عمران خان کو چاہیئے کہ وہ مذاکرات کے لیے اسٹیبلشمنٹ کے بجائے نواز شریف اور آصف زرداری سے رابطہ کریں۔

رانا ثنا اللہ نے عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ اکثر ذمہ داریاں دوسرے پر ڈالتے ہیں، جبکہ اصل اختیارات حکومت کے پاس ہیں اور سابق وزیر اعظم کو بھی حکومت کے ذریعے بات کرنی ہوگی۔

مزید پڑھیے

اہم ترین

ایڈیٹر کا انتخاب