منگل, فروری 11, 2025

امریکا: جنوب مغربی ریاستوں میں برفانی طوفان، الاباما میں 143 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

امریکا کی جنوب مغربی ریاستوں میں برفانی طوفان نے زندگی کے معمولات کو مفلوج کر دیا ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق، جنوب مشرقی ریاستوں میں برفانی طوفان کی وجہ سے تیز ہوائیں چل رہی ہیں اور ریکارڈ سطح کی برفباری ہو رہی ہے، جس کے نتیجے میں 4 افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

رپورٹس میں بتایا گیا کہ برفانی طوفان کی وجہ سے 3200 سے زائد پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں اور اسکول بند کر دیے گئے ہیں، جبکہ 31 ملین افراد کے لیے برفانی طوفان کی وارننگ بھی جاری کی گئی ہے۔ ہیوسٹن سے الاباما تک 3 سے 6 انچ تک برفباری ریکارڈ کی گئی ہے، نیو اورلینز میں 8 انچ جب کہ فلوریڈا میں 5.5 انچ تک برفباری ریکارڈ کی گئی ہے۔

الاباما میں بھی ایک دن میں برفباری کا 143 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا جہاں 5 انچ سے زائد برفباری دیکھی گئی۔ اس کے علاوہ لوزیانا، جارجیا، الاباما، فلوریڈا، اور مسی سپی میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے اور شہریوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

مزید پڑھیے

اہم ترین

ایڈیٹر کا انتخاب