منگل, فروری 11, 2025

ٹرمپ کی حلف برداری کی تقریب میں میلانیا کے ہاتھ میں موجود بائبلز کی کیا اہمیت تھی؟

زشتہ برس نومبر میں ہونے والے امریکا کے صدارتی انتخابات میں کامیاب ہونے والے ڈونلڈ ٹرمپ نے دو روز قبل عہدے کا حلف اٹھایا، جس دوران کئی غیر متوقع واقعات پیش آئے۔

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے عہدے کا حلف لیتے وقت بائبل پر بایاں ہاتھ نہیں رکھا، حالانکہ روایت کے مطابق صدر اپنے ایک ہاتھ کو بائبل پر رکھتا ہے۔ اس موقع پر سپریم کورٹ کے چیف جسٹس جان رابرٹس نے ٹرمپ سے حلف لیا، جبکہ ان کی اہلیہ میلانیا ٹرمپ دو بائبلز تھامے کھڑی تھیں۔

امریکی میڈیا کے مطابق یہ بائبلز وہ نہیں تھیں جو عموماً ٹرمپ بائبل کہلاتی ہیں اور جو 60 ڈالر میں فروخت کی جا رہی ہیں۔ ان میں سے ایک بائبل وہ تھی جو صدر ٹرمپ کی والدہ نے 1955 میں انہیں اس وقت دی تھی جب ٹرمپ نے فرسٹ پریسبیٹریئن چرچ میں پرائمری اسکول سے گریجویشن مکمل کیا تھا۔

دوسری بائبل لنکن بائبل تھی، جس پر امریکا کے 16ویں صدر ابراہم لنکن نے 1861 میں عہدے کا حلف لیا تھا، اور یہ وہی بائبل تھی جس پر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی پہلی صدارت کے دوران حلف اٹھایا تھا۔

امریکی میڈیا نے ٹرمپ کے حلف برداری کی تقریب کے دوران بائبل پر ہاتھ نہ رکھنے پر سوالات اٹھائے۔

مزید پڑھیے

اہم ترین

ایڈیٹر کا انتخاب