بدھ, فروری 12, 2025

پاناما کے صدر کا ٹرمپ کی دھمکی پر سخت جواب: “کینال ہماری ملکیت ہے”

پاناما کے صدر ہوزے راؤل ملینو نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے پاناما کینال پر کنٹرول کی دھمکی پر شدید ردعمل ظاہر کیا ہے۔ صدر ملینو نے کہا کہ پاناما کی آزادی اور اس کی خودمختاری پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے اس بات کی وضاحت کی کہ پاناما کینال کی انتظامیہ پر چین کا کوئی اثر و رسوخ نہیں ہے، اور یہ کینال مکمل طور پر پاناما کی ملکیت ہے۔

غیر ملکی خبر رساں اداروں کے مطابق، پاناما کے صدر نے کہا کہ پاناما کینال کے ریٹس کسی بیرونی خواہش کے مطابق نہیں رکھے گئے، بلکہ یہ ایک خودمختار ملک کی پالیسی کے تحت طے کیے گئے ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ کینال پر کسی بھی غیر قانونی کنٹرول یا مداخلت کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔

اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاناما کینال پر حد سے زیادہ چارجز لگانے کا الزام عائد کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ پاناما کینال کو “غلط ہاتھوں” میں نہیں جانے دیں گے اور اگر اصولوں پر عمل نہیں کیا گیا تو امریکا فوراً کینال کا کنٹرول واپس لے لے گا۔

یہ یاد رہے کہ امریکا نے پاناما کینال کی تعمیر اور اس سے منسلک علاقے کا انتظام کئی دہائیوں تک سنبھالے رکھا تھا، تاہم 1999ء میں اس کا کنٹرول پاناما کو مکمل طور پر منتقل کر دیا گیا تھا۔ اس کے بعد سے پاناما حکومت کینال کی مکمل خودمختاری کے تحت اسے چلا رہی ہے۔

پاناما کے صدر کا کہنا تھا کہ یہ کینال پاناما کے لیے ایک قیمتی اثاثہ ہے اور اس پر کسی بھی قسم کی بیرونی مداخلت کا انکار کیا جائے گا۔

مزید پڑھیے

اہم ترین

ایڈیٹر کا انتخاب