بدھ, فروری 12, 2025

جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس: عمران خان کے وارنٹ گرفتاری منسوخ

اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے جوڈیشل کمپلیکس حملہ اور جلاؤ گھیراؤ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی سمیت غیر حاضر ملزمان کے وارنٹ گرفتاری اور مسلسل غیر حاضری پر مچلکے منسوخ کر دیے۔

انسداد دہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے کیس کی سماعت کی، جس میں بانی پی ٹی آئی اور دیگر ملزمان کے خلاف درج مقدمات پر کارروائی کی جانی تھی۔ تاہم، عمران خان کی غیر حاضری کے باعث آج بھی کیس کی کارروائی آگے نہ بڑھ سکی۔ جیل حکام نے عدالت کو بتایا کہ سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر انہیں پیش کرنا ممکن نہیں۔

سماعت کے دوران بانی پی ٹی آئی اور دیگر ملزمان کی جانب سے وکلاء سردار محمد مصروف خان ایڈووکیٹ اور آمنہ علی ایڈووکیٹ پیش ہوئے۔ عدالت نے دستیاب ملزمان کی حاضری مکمل کرنے کے بعد تینوں مقدمات کی سماعت 27 فروری تک ملتوی کر دی۔

ملزمان کے خلاف تھانہ گولڑہ سمیت دیگر تھانوں میں تین مقدمات درج ہیں، جن میں جلاؤ گھیراؤ، اشتعال انگیزی اور جوڈیشل کمپلیکس حملے کی دفعات شامل ہیں۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر مزید قانونی کارروائی کے لیے فریقین کو طلب کر لیا ہے۔

مزید پڑھیے

اہم ترین

ایڈیٹر کا انتخاب