منگل, فروری 11, 2025

جنوبی افریقا کے خلاف سیریز، فخر زمان نظر انداز

اسلام آباد: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے جنوبی افریقہ کے دورے کے لیے تینوں فارمیٹس کے لیے اسکواڈز کا اعلان کر دیا ہے۔ تاہم فخر زمان کو کسی اسکواڈ میں شامل نہیں کیا گیا۔ یہ دورہ 10 دسمبر سے 7 جنوری تک جاری رہے گا، جس میں پاکستان تین ٹی ٹوئنٹی، تین ون ڈے، اور دو ٹیسٹ میچز کھیلے گا۔

ٹیسٹ اسکواڈ میں فاسٹ بولر محمد عباس کی واپسی ہوئی ہے، جو آخری بار 2021ء میں ٹیسٹ کھیل چکے ہیں۔ عباس نے حالیہ قائداعظم ٹرافی میں 31 وکٹیں حاصل کی ہیں، جو ان کی بہترین فارم کی عکاسی کرتی ہیں۔ خرم شہزاد، جنہوں نے سری لنکا اے کے خلاف شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 15 وکٹیں حاصل کی تھیں، انہیں بھی ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔

ون ڈے فارمیٹ میں بائیں ہاتھ کے اسپنر سفیان مقیم پہلی بار جگہ بنانے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ انہوں نے زمبابوے کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شاندار کارکردگی دکھائی، جس میں ایک میچ میں صرف 3 رنز کے عوض 5 وکٹیں حاصل کیں۔

سلیکشن کمیٹی کے رکن اور عبوری وائٹ بال ہیڈ کوچ عاقب جاوید نے کہا کہ “ہم نے ہر فارمیٹ کے لیے موزوں کھلاڑیوں کا انتخاب کیا ہے تاکہ تینوں اسکواڈز متوازن ہوں اور جنوبی افریقہ میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کر سکیں۔”

:ٹور شیڈول

10 دسمبر: پہلا ٹی ٹوئنٹی، ڈربن

17 دسمبر: پہلا ون ڈے، پارل

26 دسمبر: پہلا ٹیسٹ، سنچورین

پاکستانی اسکواڈز میں شامل کھلاڑی اپنی کارکردگی سے جنوبی افریقہ میں مضبوط ٹیم کے طور پر ابھرنے کی کوشش کریں گے۔

مزید پڑھیے

اہم ترین

ایڈیٹر کا انتخاب