بدھ, فروری 12, 2025

امریکی صدارتی انتخاب: پولنگ کا آغاز، کملا اور ٹرمپ 3-3 ووٹوں سے برابر

امریکا میں رات گئے شروع ہونے والے صدارتی انتخاب میں نائب صدر کملا ہیرس اور سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ 3-3 ووٹ کے ساتھ برابر ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق، امریکی ریاست نیو ہیمپشائر کے چھوٹے قصبے ڈکس ول نوچ میں انتخابات کا آغاز رات کے وقت ہی کر دیا گیا تھا۔ اس قصبے میں مختصر وقت میں ووٹ ڈالنے اور ان کی گنتی کا عمل مکمل کیا گیا۔ کل 6 ووٹ ڈالے گئے جن میں سے 3 ڈیموکریٹک اور 3 ریپبلیکن امیدواروں کے حق میں تھے۔

نیو ہیمپشائر کا یہ قصبہ، جو امریکا اور کینیڈا کی سرحد پر واقع ہے، امریکا کے ان چند مقامات میں شامل ہے جہاں انتخابی دن کا آغاز سب سے پہلے ہوتا ہے۔ 1960ء سے یہاں یہ روایت چلی آ رہی ہے کہ رات گئے کمیونٹی ووٹنگ کا آغاز کرتی ہے۔ تاہم نیو ہیمپشائر کے باقی حصوں میں پولنگ کا عمل صبح 11 بجے شروع ہوتا ہے۔

یہ بھی قابل ذکر ہے کہ اس بار ڈکس ول نوچ میں ڈالے گئے ووٹوں کی تعداد میں 2020ء کے انتخابات کے مقابلے میں ڈرامائی تبدیلی دیکھی گئی ہے۔ پچھلے انتخابات میں ریپبلیکن امیدوار جو بائیڈن نے یہاں سے کلین سوئپ کیا تھا۔

مزید پڑھیے

اہم ترین

ایڈیٹر کا انتخاب