منگل, فروری 11, 2025

پاکستان نے ہانگ کانگ سپر سکسز میں بھارت کو باآسانی ہرا دیا۔

ہانگ کانگ سپر سکسز کے اہم میچ میں پاکستان نے بھارت کو شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے آؤٹ کلاس کر دیا۔ پاکستان نے 120 رنز کا ہدف بغیر کسی نقصان کے عبور کرتے ہوئے نہ صرف فتح حاصل کی بلکہ کوارٹر فائنل میں بھی اپنی جگہ پکی کر لی۔

ہانگ کانگ سپر سکسز میں پاکستان کا یہ دوسرا کامیاب میچ تھا۔ اس سے قبل پاکستان نے اپنی پہلی فتح میں متحدہ عرب امارات کو 13 رنز سے شکست دی تھی۔ پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے بغیر کسی وکٹ کے نقصان پر 128 رنز بنائے، جس میں آصف علی نے 14 گیندوں پر شاندار 50 رنز بنائے اور اخلاق نے 15 گیندوں پر 52 رنز کی بہترین اننگز کھیلی۔ دونوں کھلاڑی مقررہ حد تک کھیل کر ریٹائرڈ ہو گئے، جس سے ٹیم کو مضبوط بنیاد ملی۔

جواب میں یو اے ای کی ٹیم 6 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 115 رنز ہی بنا سکی۔ پاکستان کے بولرز نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا، جس میں آصف علی اور عامر یامین نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔

پاکستان کی اس کامیابی میں بیٹنگ اور بولنگ دونوں کا کلیدی کردار رہا، جس سے ٹیم کوارٹر فائنل میں پُر اعتماد انداز میں پہنچ گئی۔ ٹورنامنٹ میں پاکستان کی یہ کارکردگی شائقین کرکٹ کے لیے خوش آئند ہے اور ٹیم کی اگلی میچوں میں کامیابی کے لیے اچھی امیدیں وابستہ ہیں۔

مزید پڑھیے

اہم ترین

ایڈیٹر کا انتخاب