جمعرات, فروری 13, 2025

امریکا میں عام انتخابات ہر سال نومبر کے پہلے منگل کو کیوں منعقد ہوتے ہیں؟

امریکا میں صدارتی انتخابات ہر سال نومبر کے پہلے منگل کو منعقد ہوتے ہیں، لیکن بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ یہ دن کیوں منتخب کیا گیا۔ حقیقت یہ ہے کہ پہلے، ہر ریاست اپنے طور پر انتخابات کا دن طے کرتی تھی، جس کی وجہ سے بے ترتیبی کا سامنا کرنا پڑتا تھا۔ اس مسئلے کا حل کرنے کے لیے 1845 میں ایک قانون منظور کیا گیا جس کے تحت تمام ریاستوں میں انتخابات کے لیے ایک ہی دن طے کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

اس نئے قانون کے تحت نومبر کے پہلے منگل کو انتخابات کا دن منتخب کیا گیا۔ اس کی کئی وجوہات تھیں۔ اس وقت، امریکا کے شہریوں کی اکثریت زراعت سے وابستہ تھی اور گاڑیوں کا استعمال عام نہیں تھا۔ نومبر کے ابتدائی ایام میں فصلوں کی کٹائی کا موسم ختم ہو جاتا ہے، جس کی وجہ سے سفر کے لیے موسم بھی سازگار ہوتا ہے۔

جب انتخابات کے لیے دن منتخب کرنے کی باری آئی تو منگل کو ترجیح دی گئی، کیونکہ اتوار کا دن عیسائیوں کے لیے عبادت کا ہوتا ہے اور بدھ کے روز کسان اپنی فصلیں فروخت کرتے تھے۔ دیہی علاقوں کے رہائشیوں کو بھی پولنگ اسٹیشن تک پہنچنے میں ایک دن لگتا تھا، اس لیے پیر اور جمعرات کو بھی انتخاب نہیں کیا جا سکا۔

اس پس منظر میں، منگل کا انتخاب ایک منطقی فیصلہ تھا تاکہ ہر شہری آسانی سے اپنے حقِ رائے دہی کا استعمال کر سکے۔

تاہم، کیا آج بھی منگل کے علاوہ کسی اور دن انتخابات منعقد ہو سکتے ہیں؟ 1845 میں منگل کا انتخاب شہریوں کی سہولت کے لیے کیا گیا تھا، مگر آج کے دور میں یہ سہولت زحمت بنتی جا رہی ہے۔ آج امریکا میں 2 فیصد سے بھی کم لوگ زراعت کے شعبے سے وابستہ ہیں، اور زیادہ تر لوگ منگل کے دن کام میں مصروف ہوتے ہیں، جس کی وجہ سے انہیں ووٹ دینے کے لیے وقت نکالنا مشکل ہوتا ہے۔ اس کے نتیجے میں، ہر انتخابات کے دوران ووٹرز کا ٹرن آؤٹ کم ہوتا جا رہا ہے۔ یہ صورتحال انتخابی عمل میں بہتری کی ضرورت کی عکاسی کرتی ہے، تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ اپنے ووٹ کا حق استعمال کر سکیں۔

مزید پڑھیے

اہم ترین

ایڈیٹر کا انتخاب