پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی کا سلسلہ جاری ہے، 100 انڈیکس روزانہ کی بنیاد پر نئی بلندیوں کو چھو رہا ہے۔
کاروباری ہفتے کے دوسرے دن کاروبار کے آغاز سے ہی مارکیٹ میں مثبت رجحان نظر آیا، جس کے باعث 100 انڈیکس میں 477 پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور انڈیکس 90 ہزار 822 تک پہنچ گیا۔
کاروبار کے دوران انڈیکس میں مزید تیزی دیکھی گئی اور یہ 712 پوائنٹس کے اضافے سے 90 ہزار 907 تک پہنچ گیا۔
بالآخر، کاروبار کے دوران انڈیکس میں 1045 پوائنٹس کا مجموعی اضافہ ہوا، جس سے 100 انڈیکس تاریخ کی بلند ترین سطح 91 ہزار 240 پر جا پہنچا۔