منگل, فروری 11, 2025

آسٹریلیا روانگی سے پہلے محسن نقوی سے رضوان اور سلمان علی آغا کی ملاقات

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے امید ظاہر کی ہے کہ محمد رضوان کی قیادت میں پاکستان ٹیم دورہ آسٹریلیا اور زمبابوے میں شاندار کارکردگی دکھائے گی۔

آسٹریلیا روانگی سے قبل لاہور میں وائٹ بال کپتان محمد رضوان اور نائب کپتان سلمان علی آغا نے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سے ملاقات کی، جس میں محسن نقوی نے دونوں کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ وائٹ بال ٹیم کی قیادت ایک بڑا اعزاز ہے اور قوم آپ کی قیادت میں ٹیم سے بہترین کارکردگی کی توقع رکھتی ہے۔

مزید یہ کہ پاکستان اسکواڈ کے سات کھلاڑی پہلے مرحلے میں آسٹریلیا پہنچ چکے ہیں۔ چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ ٹیم میں باصلاحیت کھلاڑی موجود ہیں، اور آسٹریلیا اور زمبابوے کے خلاف متحد ہو کر کھیلیں تو کامیابی یقینی ہے۔

اس موقع پر کپتان محمد رضوان اور نائب کپتان سلمان علی آغا نے بھرپور اعتماد پر چیئرمین پی سی بی کا شکریہ ادا کیا۔

مزید پڑھیے

اہم ترین

ایڈیٹر کا انتخاب