پاکستان کی جانب سے غزہ اور لبنان کے لیے امداد کی فراہمی جاری ہے۔
نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے ترجمان کے مطابق کراچی ایئرپورٹ سے 17 ویں امدادی کھیپ روانہ کر دی گئی ہے، جو 17 ٹن امدادی سامان لے کر بیروت پہنچے گی۔
اس موقع پر ہونے والی تقریب میں ایم کیو ایم کے رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر فاروق ستار، این ڈی ایم اے اور الخدمت فاؤنڈیشن کے نمائندے بھی موجود تھے۔
این ڈی ایم اے کے ترجمان کے مطابق، لبنان اور غزہ کے لیے اب تک مجموعی طور پر 1,610 ٹن امدادی سامان بھیجا جا چکا ہے، جس میں ادویات، تیار کھانا، چاول، خیمے، گرم کپڑے، اور خشک دودھ شامل ہیں۔