بدھ, فروری 12, 2025

اسرائیل کے خلاف حملہ کرنشانِ فتح کی تقریبنے والے جنرل کو ایرانی سپریم لیڈر نے تمغۂ فتح سے نوازا۔

ایرانی سپریم لیڈر آیت اللّٰہ سید علی خامنہ ای نے اسرائیل پر حملہ کرنے والے جنرل کو ایران کے اعلیٰ ترین فوجی اعزاز سے نوازا۔ ایرانی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق، مسلح افواج کے کمانڈر انچیف آیت اللّٰہ خامنہ ای نے سپاہِ پاسدارانِ انقلاب اسلامی کی ایرو اسپیس فورس کے کمانڈر، بریگیڈیئر جنرل امیر علی حاجی زادہ کو عسکری اعزاز ’نشانِ فتح‘ سے نوازا، جو ایران کا سب سے اعلیٰ فوجی اعزاز ہے۔

اس موقع پر منعقدہ خصوصی تقریب میں یہ تمغہ جنرل حاجی زادہ کو اسرائیل کے خلاف کیے گئے آپریشن ‘True Promise’ کے دوران کامیابی سے 200 سے زائد بیلسٹک میزائل فائر کرنے پر دیا گیا۔ ایرانی ذرائع کے مطابق، یہ میزائل حملہ اسرائیل کی اہم تنصیبات کو نشانہ بناتے ہوئے کیا گیا، جسے ایران کی جانب سے ایک بڑا دفاعی اقدام سمجھا جا رہا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق، نشانِ فتح ایران کا سب سے بڑا عسکری اعزاز ہے، جو کسی بھی بڑی جنگی کامیابی کے اعتراف میں دیا جاتا ہے۔ اس تمغے کی علامتی ساخت اسلامی جنگجوؤں کی بہادری اور فتح کی داستانوں کو اجاگر کرتی ہے۔ تمغے میں کھجور کے پتوں، خرم شہر کی گرینڈ مسجد کے گنبد، اور اسلامی جمہوریہ ایران کے پرچم کو شامل کیا گیا ہے، جو اس کی اہمیت اور احترام کو مزید نمایاں کرتا ہے۔

یہ اعزاز 1980ء کی دہائی میں ایران عراق جنگ کے بعد متعارف کیا گیا تھا اور اس وقت سے اب تک صرف چند لوگوں کو یہ اعزاز دیا گیا ہے۔ حالیہ دنوں میں ایران کے سپریم لیڈر کی جانب سے دیا گیا یہ اعزاز ان کی عسکری قیادت کی اعلیٰ کارکردگی کا اعتراف ہے۔

یاد رہے کہ ایران نے پیر کے روز اسرائیل پر 190 بیلسٹک میزائل داغے تھے، پاسدارانِ انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ ان میں سے 90 فیصد میزائل اپنے مقاصد کو کامیابی سے نشانہ بنانے میں کامیاب ہوئے ہیں۔

مزید پڑھیے

اہم ترین

ایڈیٹر کا انتخاب