بدھ, فروری 12, 2025

اسرائیلی جنگی طیاروں نے صرف آدھے گھنٹے کے اندر لبنان کے شہر نبطیہ پر 80 فضائی حملے کیے۔

گزشتہ روز حزب اللہ کی جانب سے حیفا پر حملے کے بعد، اسرائیلی طیاروں نے لبنان کے مختلف علاقوں پر زبردست بمباری کی، جس کے نتیجے میں ایک شہری ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے۔

غیر ملکی ذرائع کے مطابق، اسرائیلی جنگی طیاروں نے صرف آدھے گھنٹے کے دوران لبنان کے شہر نبطیہ پر 80 فضائی حملے کیے، جن میں حزب اللہ کے مقامات کو نشانہ بنایا گیا۔

عرب میڈیا کی رپورٹوں کے مطابق، اسرائیل نے پیر کی صبح لبنان کے مختلف علاقوں میں لڑاکا طیاروں سے بمباری کی، جس کے نتیجے میں ایک لبنانی شہری ہلاک اور کئی افراد زخمی ہوگئے۔

یہ حملہ غزہ جنگ کے آغاز کے بعد سے اب تک کا سب سے بڑا فضائی حملہ تھا، جس میں اسرائیل نے لبنان کے شمالی اور جنوبی حصے پر ایک ساتھ حملے کیے۔

اسرائیلی فوج کے ترجمان نے لبنانی شہریوں کو ہدایت کی کہ وہ حزب اللہ کے مقامات سے فاصلے پر رہیں اور بتایا کہ حملے “خطرات کے خاتمے” تک جاری رہیں گے۔

اسی دوران، جنگ کے بڑھتے ہوئے خطرات کے پیش نظر، چین نے اسرائیل اور لبنان میں مقیم اپنے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ فوری طور پر دونوں ممالک چھوڑ دیں۔

مزید پڑھیے

اہم ترین

ایڈیٹر کا انتخاب