منگل, فروری 11, 2025

قومی ٹیم کے آل راؤنڈر محمد نواز کے گھر خوشخبری، بیٹی کی پیدائش

قومی ٹیم کے آل راؤنڈر محمد نواز کے گھر بیٹی کی ولادت ہوئی ہے۔

محمد نواز نے انسٹاگرام پر اسٹوری شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو اس خوشخبری سے آگاہ کیا۔ انہوں نے اپنی اسٹوری میں لکھا کہ “اللہ تعالیٰ کی بے پناہ رحمتوں کے ساتھ ہمارے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔”

کرکٹر نے اسپتال میں لی گئی ایک تصویر بھی شیئر کی، جس میں انہیں اسپتال کے لباس میں دیکھا جا سکتا ہے۔

یاد رہے کہ محمد نواز نے 2018 میں جنوبی افریقہ میں ایزدیہار نامی لڑکی سے شادی کی تھی، اور 2020 میں ان کے ہاں پہلے بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی۔

مزید پڑھیے

اہم ترین

ایڈیٹر کا انتخاب