ترک صدر رجب طیب اردوان نے لبنان کے وزیراعظم نجیب میقاتی سے فون پر بات کرتے ہوئے لبنان میں پیجر دھماکوں پر افسوس کا اظہار کیا۔
صدر اردوان نے کہا کہ اسرائیل کی جانب سے غزہ میں تنازعات کو وسیع کرنے کی کوششیں انتہائی خطرناک ہیں اور اسرائیل کو روکنے کے لیے اقدامات جاری رکھے جائیں گے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز اسرائیل نے لبنان کے مختلف علاقوں میں حزب اللّٰہ کے زیر استعمال پیجرز کو نشانہ بنایا تھا، جس کے نتیجے میں 9 افراد شہید اور 3 ہزار سے زائد زخمی ہو گئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران کے حمایت یافتہ عسکری گروپ کا کہنا ہے کہ پیجرز حزب اللّٰہ کے اراکین استعمال کر رہے تھے، اور ان دھماکوں میں اس کے دو جنگجو بھی جاں بحق ہوئے، جس کی ذمہ داری اسرائیل پر عائد کی گئی ہے۔