منگل, فروری 11, 2025

اسجد اقبال اسنوکر ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے

پاکستان کے اسجد اقبال اسنوکر ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے ہیں۔

منگولیا میں کھیلے گئے کوارٹر فائنل میں اسجد اقبال نے چین کے گاو یانگ کو 3-4 سے شکست دی۔ اسجد اقبال کے کامیاب اسکورز 0-76، 64-25، 135-0، 34-81، 64-65، 69-50، اور 50-69 رہے۔

اب سیمی فائنل میں اسجد اقبال کا مقابلہ قبرص کے مائیکل جارگیو سے ہوگا۔

دوسری جانب، پاکستان کے اویس منیر کو کوارٹر فائنل میں شکست کا سامنا کرنا پڑا، جہاں انہیں ایران کے علی گراگزولو نے 2-4 سے ہرایا۔

مزید پڑھیے

اہم ترین

ایڈیٹر کا انتخاب