پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر تیزی کا رجحان دیکھا گیا۔
جمعہ کو کاروباری دن کے آغاز میں 100 انڈیکس 999 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 80,016 کی سطح پر پہنچ گیا۔
ماہرین کے مطابق شرح سود میں کمی اور آئی ایم ایف سے معاملات میں پیشرفت نے اسٹاک مارکیٹ پر مثبت اثر ڈالا ہے۔
یاد رہے کہ اسٹیٹ بینک نے گزشتہ روز پالیسی ریٹ 2 فیصد کم کرکے 17.5 فیصد کر دیا تھا، جو اس سے پہلے 19.5 فیصد تھا۔
مزید برآں، آئی ایم ایف بورڈ میٹنگ 25 ستمبر کو متوقع ہے، جس میں پاکستان کے لیے خصوصی قرض پروگرام کی منظوری کا امکان ہے۔