انگلینڈ نے دورہ پاکستان کے لیے اپنی 17 رکنی ٹیسٹ ٹیم کا اعلان کر دیا ہے، جس کی قیادت بین اسٹوکس کریں گے۔ ٹیم میں ریحان احمد اور جیک لیچ کی واپسی بھی ہوئی ہے۔
انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ نے پاکستان کے دورے کے لیے اپنی ٹیم کا اعلان کر دیا، جس میں بین اسٹوکس ٹیم کی قیادت کریں گے۔
اسکواڈ میں شامل دیگر کھلاڑیوں میں ریحان احمد، گس ایٹکنسن، شعیب بشیر، ہیری بروک، نرائیڈن کارس، جارڈن کاکس، زیک کرولی، بین ڈکیٹ، جوش ہل، جیک لیچ، اولی پاپ، میتھیو پاٹس، جو روٹ، جیمی اسمتھ، اولی اسٹون اور کرس ووکس شامل ہیں۔
پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تین ٹیسٹ میچز کی سیریز اکتوبر میں کھیلی جائے گی، جبکہ انگلینڈ نے اپنے گزشتہ دورے پر پاکستان کو 0-3 سے وائٹ واش کیا تھا۔