یوکرین نے روس کے مغربی علاقوں اور ماسکو ریجن پر بڑے پیمانے پر ڈرون حملہ کیا، جس میں 1 خاتون ہلاک اور 3 افراد زخمی ہوئے۔
یوکرین نے روس پر 144 ڈرونز اور میزائلوں سے حملہ کیا۔ روسی حکام کے مطابق ماسکو ریجن کے گرد 20 جبکہ دیگر 8 علاقوں میں 124 یوکرینی ڈرونز کو مار گرایا گیا۔
حملے کے دوران ماسکو ریجن میں دو کثیر المنزلہ رہائشی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔