منگل, فروری 11, 2025

امریکی دباؤ کی وجہ سے ایران پائپ لائن معاہدہ مکمل نہیں ہو پا رہا: خواجہ آصف

وزیر دفاع خواجہ آصف نے اعتراف کیا ہے کہ امریکی دباؤ کی وجہ سے ایران پائپ لائن معاہدہ مکمل نہیں ہو پا رہا۔

اپنے بیان میں خواجہ آصف نے کہا کہ پاک ایران گیس پائپ لائن معاہدہ پاکستان کے لیے زندگی اور موت کا مسئلہ ہے، لیکن موجودہ مالی حالات میں ہم 18 ارب ڈالر کی ادائیگی کہاں سے کریں گے، اس وقت 18 ملین ڈالر دینا بھی ممکن نہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ امریکی دباؤ معاہدے کی تکمیل میں رکاوٹ بن رہا ہے، ہمیں امریکا سے سفارتی بات چیت کرنی چاہیے تاکہ وہ ہمیں اس معاہدے کو مکمل کرنے کی اجازت دے۔ انہوں نے تجویز دی کہ وزیراعظم شہباز شریف کے رواں ماہ کے امریکی دورے کے دوران اس معاملے پر بات ضرور کی جانی چاہیے۔ ایران نے برادر اسلامی ملک ہونے کے ناطے کافی صبر کا مظاہرہ کیا ہے۔

وزیر دفاع نے کہا کہ پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ 2008 یا 2009 میں مکمل ہو جانا چاہیے تھا، لیکن اب ایران اپنے حقوق کے تحفظ کے لیے عالمی عدالت سے رجوع کر رہا ہے اور پاکستان پر 18 ارب ڈالر کے ہرجانے کے لیے پیرس کی ثالثی عدالت میں جانے کا ارادہ رکھتا ہے۔

مزید پڑھیے

اہم ترین

ایڈیٹر کا انتخاب