پیرالمپکس میں جیولن تھرو کے مقابلے میں گولڈ میڈل جیتنے والے ایرانی ایتھلیٹ صادق بیت سیاح کو مذہبی جھنڈا لہرانے پر گولڈ میڈل سے محروم کر دیا گیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق، صادق بیت سیاح کو قواعد کی خلاف ورزی پر گولڈ میڈل واپس لے لیا گیا، جس کے بعد دوسرا مقام حاصل کرنے والے بھارتی ایتھلیٹ نودیپ سنگھ کو گولڈ میڈل سے نوازا گیا۔
صادق بیت سیاح نے ایف 41 جیولن تھرو میں 47.64 میٹر کی تھرو کر کے نیا اولمپک ریکارڈ قائم کیا تھا، جبکہ بھارتی ایتھلیٹ نودیپ سنگھ نے 47.32 میٹر کی تھرو کی تھی۔
ایرانی ایتھلیٹ کے گولڈ میڈل واپس لیے جانے پر ایران میں افسوس اور احتجاج جاری ہے، جبکہ بھارت میں نودیپ سنگھ کے گولڈ میڈل پر جشن منایا جا رہا ہے۔
سوشل میڈیا پر ‘پیرالمپکس’ کے ہیش ٹیگ کے ساتھ ‘نودیپ سنگھ’, ‘بیت سیاح’, اور ‘جیولن تھرو’ کے نام بھی ٹرینڈ کر رہے ہیں۔