دیامر (نثار عباس سدپارہ) – 272 میٹر بلند دیامر بھاشا ڈیم، دنیا کا بلند ترین آر سی سی (رولر کمپیکٹڈ کنکریٹ) ڈیم ہے، جو چلاس سے 40 کلومیٹر نیچے دریائے سندھ پر تعمیر کیا جا رہا ہے۔ اس وقت پراجیکٹ کی 17 اہم سائٹس پر بیک وقت تعمیراتی کام جاری ہے، اور اس کی تکمیل 2028 میں متوقع ہے۔ دیامر بھاشا ڈیم کی پانی ذخیرہ کرنے کی مجموعی صلاحیت 8.1 ملین ایکڑ فٹ ہے، جس سے 1.23 ملین ایکڑ زمین زیر کاشت آئے گی۔ اس پراجیکٹ کی بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت 4500 میگاواٹ ہے اور یہ ہر سال نیشنل گرڈ کو 18 ارب یونٹ سستی اور ماحول دوست پن بجلی فراہم کرے گا۔