منگل, فروری 11, 2025

شام: اسرائیلی فضائی حملوں میں 14 افراد کی ہلاکت

شام میں اسرائیلی فوج کے فضائی حملوں میں کم از کم 14 افراد ہلاک ہو گئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق، اسرائیلی فوج نے اتوار کی رات وسطی شام میں حملے کیے، جن کے نتیجے میں 14 افراد ہلاک اور 40 سے زائد زخمی ہوئے۔

رپورٹس کے مطابق، شام کے وسطی علاقوں میں جیسے طرطوس اور ہاما میں متعدد دھماکے سنے گئے اور فضائی کارروائیاں دیکھنے میں آئیں، جس میں زیادہ تر ہلاک ہونے والے عام شہری ہیں۔

خبر ایجنسی نے اسرائیلی فوج کی جانب سے ان حملوں پر کوئی تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا ہے۔

مقامی اسپتال کے ڈائریکٹر کے مطابق، ہاما کے علاقے میساف میں ہلاکتوں کی تعداد 14 تک پہنچ گئی ہے، اور 43 افراد زخمی ہیں جن میں سے 6 کی حالت تشویشناک ہے۔

مزید پڑھیے

اہم ترین

ایڈیٹر کا انتخاب