منگل, فروری 11, 2025

غزہ جنگ بندی اور نئے امریکی صدر کے ساتھ سعودی عرب کے اسرائیل کو تسلیم کرنے کا امکان ہے: بلنکن

امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے کہا ہے کہ اگر غزہ میں جنگ بندی ہو جاتی ہے، تو جنوری میں نئے امریکی صدر کے آنے سے پہلے سعودی عرب کے اسرائیل کو تسلیم کرنے کا امکان ہے۔

ہیٹی میں نیوز کانفرنس کے دوران بلنکن نے اشارہ دیا کہ اگر جنگ بندی ہو جاتی ہے، تو سعودی عرب اسرائیل کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کا موقع مل سکتا ہے۔

ان کے بیان پر سعودی عرب کی جانب سے ابھی کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا، جبکہ سعودی عرب کا ماضی کا مؤقف رہا ہے کہ فلسطین کے مسئلے کے حل تک اسرائیل کو تسلیم نہیں کیا جا سکتا۔

دوسری جانب، حماس نے اسرائیل کے ساتھ مذاکرات کی نئی تجاویز کو مسترد کرنے کا اعلان کیا ہے اور ثالثی کاروں پر دباؤ ڈالا ہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن کی تجاویز پر عمل درآمد کرائیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ اکتوبر سے جاری اسرائیلی حملوں میں تقریباً 40 ہزار فلسطینی شہید اور 90 ہزار سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔

مزید پڑھیے

اہم ترین

ایڈیٹر کا انتخاب