منگل, فروری 11, 2025

فلسطین میں کھانے پینے کی اشیاء کی شدید قلت ہے، اور حالات تباہی سے بھی بدتر ہیں: اقوام متحدہ

اقوام متحدہ نے فلسطین میں حالات کو تباہی سے بھی بدتر قرار دیا ہے۔

اقوام متحدہ کے ترجمان اسٹیفن ڈوجارک کے مطابق، وسطی اور جنوبی غزہ میں اگست کے بعد 10 لاکھ سے زائد افراد کو راشن یا کھانے پینے کی اشیاء نہیں مل سکی ہیں، جس سے انسانی بحران مزید سنگین ہو گیا ہے۔

غزہ کی وزارت صحت نے بتایا کہ اسرائیلی فوج ایمرجنسی پولیو ویکسی نیشن کیمپین کے دوران میڈیکل ٹیموں کو جنوبی غزہ میں داخلے کی اجازت نہیں دے رہی۔

ادھر، اسرائیل کے تازہ حملوں میں رات اور صبح سویرے 21 فلسطینی شہید ہو گئے، جن میں سے ایک حملہ کمال عدوان اسپتال کے قریب کیا گیا۔

7 اکتوبر 2023 سے جاری اسرائیلی حملوں میں 40,800 سے زائد فلسطینی ہلاک اور 94,000 سے زیادہ زخمی ہو چکے ہیں، جن میں اکثریت خواتین اور بچوں کی ہے۔

مزید پڑھیے

اہم ترین

ایڈیٹر کا انتخاب