منگل, فروری 11, 2025

بنگلادیش میں قتل کے مقدمے کے باوجود شکیب الحسن وطن واپس نہیں جا رہے

بنگلا دیش کے اسٹار کرکٹر شکیب الحسن، جو قتل کے مقدمے کا سامنا کر رہے ہیں، پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز جیتنے کے بعد وطن واپس نہیں جا رہے۔

پاکستان میں ٹیسٹ سیریز کی کامیابی کے بعد بنگلا دیشی ٹیم کراچی ایئرپورٹ پہنچ گئی، جہاں انہوں نے اسلام آباد سے آنے کے بعد رات کراچی کے ہوٹل میں قیام کیا۔ بنگلا دیشی کھلاڑی اور آفیشلز دو مختلف پروازوں سے وطن واپس جا رہے ہیں، کراچی سے دبئی اور دوحہ کے راستے بنگلا دیش پہنچیں گے۔

تاہم، ائیرپورٹ ذرائع کے مطابق شکیب الحسن وطن واپس نہیں جا رہے۔ 22 اگست کو ڈھاکا میں ان کے خلاف قتل کا مقدمہ درج ہوا تھا، اور شکیب الحسن سابقہ عوامی لیگ کے رکن پارلیمنٹ بھی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ شکیب الحسن نے کراچی سے دبئی کا ٹکٹ حاصل کیا ہے اور وہ رات کو ٹیم سے الگ ہو کر دبئی پہنچ گئے ہیں۔ شکیب کی بنگلا دیش واپسی کا فیصلہ عبوری حکومت کرے گی۔

مزید پڑھیے

اہم ترین

ایڈیٹر کا انتخاب