پیر, فروری 10, 2025

اگر آئی ایم ایف کو بجلی بلوں کی سبسڈی پر اعتراض ہے تو بات کی جا سکتی ہے: عظمیٰ بخاری 

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ بجلی کے بلوں پر ٹارگٹڈ سبسڈی ہے جس پر آئی ایم ایف کو اعتراض نہیں ہوتا، اور اگر کوئی اعتراض ہے تو بات چیت کی جا سکتی ہے۔

جیو نیوز کے پروگرام “جیو پاکستان” میں گفتگو کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہا کہ چند علاقوں میں سیلاب سے فصلوں کو نقصان پہنچا ہے، لیکن پنجاب کے سیلاب زدہ علاقوں میں صحت کے حوالے سے ایمرجنسی صورتحال نہیں ہے۔

ڈینگی وبا پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پنجاب میں ڈینگی کنٹرول میں ہے جبکہ سندھ میں مریضوں کی تعداد زیادہ ہے۔

عظمیٰ بخاری نے مزید کہا کہ بجلی کے بلوں پر دو ماہ کا عارضی ریلیف دیا گیا تھا، لیکن سیاسی مخالفین اس پر سیاست کر رہے ہیں۔ انہوں نے وضاحت کی کہ پنجاب حکومت تمام تیاری کے بعد ہی پروگرام کا اعلان کرتی ہے اور ترقیاتی بجٹ میں کٹوتی نہیں ہوگی، بلکہ کٹوتی اخراجات سے کی جائے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب حکومت ماحولیات پر بھرپور کام کر رہی ہے، فصلیں جلانے پر لوگوں کو گرفتار کیا گیا اور بھٹوں کے خلاف کارروائی کی گئی۔ آئندہ دو تین سال میں پنجاب سے اسموگ کا خاتمہ یا کمی کی جائے گی۔

واضح رہے کہ آئی ایم ایف نے صوبائی حکومتوں کو بجلی کے بلوں پر سبسڈی دینے سے روک دیا ہے اور عالمی مالیاتی ادارے نے اس پر اتفاق نہیں کیا ہے۔

مزید پڑھیے

اہم ترین

ایڈیٹر کا انتخاب