امریکا نے وینزویلا کے صدر کا ہوائی جہاز ضبط کرلیا ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق، یہ اقدام امریکی پابندیوں کی خلاف ورزی کے باعث کیا گیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق، امریکا اور جنوبی امریکی ملک وینزویلا کے تعلقات طویل عرصے سے کشیدہ ہیں۔ امریکی حکام نے طیارے کو ڈومینکن ری پبلک سے ضبط کر کے فلوریڈا منتقل کر دیا ہے۔
وینزویلا کے صدر کا 1.3 ملین ڈالر مالیت کا یہ طیارہ کئی مہینوں سے ڈومینکن ری پبلک میں موجود تھا، تاہم امریکی حکام نے طیارے کی وہاں موجودگی کی وجہ ظاہر نہیں کی۔