غزہ میں اسرائیلی فوج کے حملوں میں مزید 50 فلسطینی شہید ہوگئے۔
عرب میڈیا کے مطابق، جبالیہ کیمپ پر حملے میں روٹی خریدنے کے انتظار میں کھڑے 8 فلسطینی بھی شہید ہوئے۔
مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فورسز کا آپریشن جاری ہے، طولکرم پناہ گزین کیمپ کا دوبارہ محاصرہ کر کے تمام داخلی راستے بند کر دیے گئے ہیں۔
اسرائیلی فورسز بلڈوزروں کے ذریعے انفرا اسٹرکچر اور نجی املاک کو تباہ کر رہی ہیں۔
غزہ میں 6 روزہ انسداد پولیو مہم بھی جاری ہے، اور 2 دن میں 158,992 بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جا چکے ہیں۔