مقبوضہ مغربی کنارے میں 5 روز سے جاری اسرائیلی آپریشن میں اسلامی جہاد کے ارکان سمیت 29 فلسطینی شہید ہوگئے۔
اسرائیلی ڈرون حملے میں ایک اور فلسطینی شہید اور دوسرا شدید زخمی ہوا۔ الخلیل میں مسلح افراد کی فائرنگ سے 3 اسرائیلی پولیس اہلکار مارے گئے، جبکہ جنین کیمپ میں محصور فلسطینی خوراک، پانی اور بجلی سے محروم ہیں۔
غزہ میں اقوام متحدہ کی انسداد پولیو مہم کا آغاز ہوا، لیکن اسرائیل نے ویکسی نیشن کے دوران حملے روکنے سے انکار کردیا۔ اس دوران، اسرائیلی طیاروں نے غزہ کے پناہ گزین اسکول پر بمباری کی جس میں 11 فلسطینی شہید ہوئے۔ شمالی اور وسطی غزہ میں بھی فضائی حملوں میں 10 فلسطینی شہید ہوئے۔
رفح شہر سے 6 اسرائیلی مغویوں کی لاشیں برآمد ہوئیں، جس پر حماس نے کہا کہ یہ یرغمالی اسرائیلی حملوں میں ہلاک ہوئے۔