منگل, فروری 11, 2025

بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں بچوں کو جرائم کی تربیت دینے والے اسکول کا انکشاف

وسطی بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے تین دور دراز دیہات، کاڈیا، گلکھیڈی، اور ہلکھیڈی، اپنے چور اسکولوں کے لیے مشہور ہیں۔ ان اسکولوں میں 12 سال تک کے بچوں کو جیب کترنے، چوری، اور ڈکیتی کی تربیت دی جاتی ہے، تاکہ وہ تجربہ کار مجرم بن سکیں۔

یہ دیہات بھوپال سے 120 کلومیٹر دور واقع ہیں اور یہاں کے والدین اپنے بچوں کی تربیت کے لیے 2,400 سے 3,600 روپے تک کی فیس ادا کرتے ہیں۔ بچوں کو جیب کترنے، پرہجوم مقامات پر بیگ چھیننے، بینک اکاؤنٹ چوری، پولیس کو دھوکہ دینے، اور گرفتاری کی صورت میں پولیس کی مار برداشت کرنے کی تربیت دی جاتی ہے۔

یہ چور اسکول بھارت میں کئی بدنام زمانہ جرائم پیشہ افراد پیدا کر چکے ہیں۔ غریب اور کم تعلیم یافتہ خاندان جو اپنے بچوں کو مناسب تعلیم فراہم نہیں کر سکتے، وہ ان جرائم پیشہ اسکولوں کا رخ کرتے ہیں۔

والدین اپنے بچوں کو مجرموں کے سرغنہ کے حوالے کرتے ہیں، جو ان کی جرائم کی دنیا میں گریجویشن کراتے ہیں۔ بعد ازاں، یہ بچے گینگ میں شامل ہو جاتے ہیں اور گینگ لیڈر ان کے خاندانوں کو سالانہ تین سے پانچ لاکھ روپے معاوضہ دیتے ہیں۔

مزید پڑھیے

اہم ترین

ایڈیٹر کا انتخاب