منگل, فروری 11, 2025

اسرائیلی فوج کا مغربی کنارے کا محاصرہ، جنین میں بلڈوزر کے ساتھ کارروائی

اسرائیلی فوجی دستوں نے مقبوضہ مغربی پٹی کے شہر جنین پر بلڈوزروں کے ساتھ دھاوا بول دیا۔

عرب میڈیا کے مطابق، اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے کے شہر جنین کا محاصرہ رات بھر جاری رکھا اور بلڈوزروں کی مدد سے شہر پر حملہ کیا۔

اسرائیلی محاصرے کے باعث جنین کے فلسطینی شہریوں کو غذائی اشیاء، پانی، اور انٹرنیٹ جیسی ضروریات سے محروم ہونا پڑا۔

اسرائیلی فوج مغربی کنارے کے جبریات علاقے میں گھروں کو دھماکوں سے تباہ کر رہی ہے اور قابض فوجی دستے پناہ گزین کیمپ کے اطراف میں تعینات ہیں۔

دوسری جانب، غزہ کی سول ڈیفنس کے مطابق جبالیہ اور خان یونس میں اسرائیلی حملوں میں مزید 12 فلسطینی شہید اور درجنوں زخمی ہو گئے ہیں۔

غزہ میں اتوار سے شروع ہونے والی انسداد پولیو مہم کے حوالے سے بین الاقوامی ادارے شدید تحفظات کا اظہار کر رہے ہیں، کیونکہ اسرائیلی حملوں کے باعث غذائی اجناس کی ترسیل میں مشکلات پیش آ رہی ہیں۔

یاد رہے کہ 7 اکتوبر 2023 سے جاری اسرائیلی جارحیت میں اب تک 40 ہزار 600 سے زائد فلسطینی شہید اور 90 ہزار 850 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔

غزہ کی 90 فیصد سے زائد عمارتیں اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں مکمل طور پر تباہ ہو چکی ہیں یا رہائش کے قابل نہیں رہیں، جس کے باعث غزہ کی لاکھوں افراد پر مشتمل آبادی پناہ گزین کیمپوں میں پناہ لینے پر مجبور ہو گئی ہے، جبکہ اسرائیلی فورسز اقوام متحدہ کے اسکولوں اور اسپتالوں میں قائم پناہ گزین کیمپوں کو بھی نشانہ بنا رہی ہے۔

مزید پڑھیے

اہم ترین

ایڈیٹر کا انتخاب