پیر, فروری 10, 2025

33% پاکستانی مہنگائی اور 18% بیروزگاری سے شدید پریشان ہیں۔

کراچی (نیوز ڈیسک) مہنگائی اور بیروزگاری کے حوالے سے پاکستانیوں کی تشویش میں کچھ کمی آئی ہے، مگر یہ مسائل اب بھی ملک کے اہم ترین مسائل میں شامل ہیں۔ اپسوس پاکستان کے کنزیومر کانفیڈنس سروے 2024 کی تیسری سہ ماہی کی رپورٹ کے مطابق، 33 فیصد پاکستانی مہنگائی اور 18 فیصد بیروزگاری سے پریشان ہیں۔ جبکہ بجلی کے نرخوں اور بڑھتے ہوئے ٹیکسوں سے پریشان افراد کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔

سروے میں حصہ لینے والے ایک ہزار سے زائد افراد میں سے 33 فیصد نے مہنگائی کو ملک کا سب سے بڑا مسئلہ قرار دیا، جو کہ پچھلی سہ ماہی کے مقابلے میں 1 فیصد کم ہے۔ بیروزگاری پر تشویش ظاہر کرنے والوں کی شرح میں 8 فیصد کمی آئی اور یہ 18 فیصد ہوگئی۔

بجلی کے نرخوں پر پریشان افراد کی تعداد 6 فیصد سے بڑھ کر 11 فیصد ہوگئی، جبکہ ٹیکسوں میں اضافے پر پریشانی کا اظہار کرنے والوں کی شرح 3 فیصد سے بڑھ کر 9 فیصد تک پہنچ گئی۔ غربت میں اضافے پر تشویش میں 2 فیصد کمی ہوئی اور یہ 9 فیصد رہ گئی، جبکہ بجلی کی لوڈشیڈنگ سے پریشان افراد کی شرح 1 فیصد کمی کے بعد 7 فیصد پر آ گئی ہے۔

مزید پڑھیے

اہم ترین

ایڈیٹر کا انتخاب