جمعرات, فروری 13, 2025

پاکستان میں ہونے والے حملوں میں کالعدم ٹی ٹی پی ملوث ہے: محسن نقوی

وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ دہشت گردی ایک عالمی مسئلہ ہے، مگر پاکستان سب سے زیادہ متاثر ملک ہے، اور ملک میں ہونے والے حملوں میں کالعدم ٹی ٹی پی ملوث ہے۔

محسن نقوی کی اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندہ برائے افغانستان کی قیادت میں وفد سے ملاقات ہوئی، جس میں اقوامِ متحدہ کے ریذیڈنٹ کوآرڈینیٹر محمد یحییٰ، فدی ایل، اور افغانستان میں اقوامِ متحدہ مشن کے سربراہ مالک سیسے بھی شامل تھے۔

ملاقات کے دوران اقوامِ متحدہ کے نمائندۂ خصوصی نے بلوچستان میں حالیہ دہشت گردی کے واقعات کی مذمت کی۔ وزیرِ داخلہ نقوی نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سیکیورٹی فورسز، پولیس، اور شہریوں کی قربانیوں کی تعریف کی۔

انہوں نے وفد کو بتایا کہ کالعدم ٹی ٹی پی پاکستان میں حملوں کے لیے افغانستان کی سرزمین استعمال کر رہی ہے، اور اس عمل کو روکنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان افغانستان میں امن اور استحکام کا خواہاں ہے اور اس ضمن میں ہر ممکن کردار ادا کر رہا ہے۔ غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کی واپسی کا مرحلہ وار آغاز کیا جا چکا ہے، جبکہ قانونی دستاویزات کے حامل افراد کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی جا رہی۔

مزید پڑھیے

اہم ترین

ایڈیٹر کا انتخاب