جمعرات, فروری 13, 2025

پاک-آذربائیجان تعلقات میں نیا باب، لاہور میں آذربائیجان ٹریڈ ہاؤس کا افتتاح

لاہور میں آذربائیجان ٹریڈ ہاؤس کا باقاعدہ افتتاح آذر بائیجان ٹریڈ ہاؤس کے صدر عدیل شجاع بٹ ،آذربائجان کے سفیر خضر فَرہادوف اور چیئرپرسن پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی حنا پرویز بٹ نے کیا۔ اس ٹریڈ ہاؤس کا قیام پاکستان اور آذربائجان کے درمیان تجارتی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے اور اقتصادی تعاون کو فروغ دینے کے لیے ایک اہم قدم ہے۔ اس کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان تجارتی روابط کو مضبوط بنانا، سرمایہ کاری کے نئے مواقع فراہم کرنا اور صنعتی ترقی میں تعاون کو بڑھانا ہے۔ آذربائجان ٹریڈ ہاؤس ایک ایسا پلیٹ فارم فراہم کرے گا جہاں دونوں ملکوں کے کاروباری ادارے آپس میں مل کر جدید تجارتی اور اقتصادی مواقع سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔

حنا پرویز بٹ نے اس موقع پر کہا کہ آذربائجان ٹریڈ ہاؤس کا قیام دونوں ممالک کے اقتصادی تعلقات میں ایک نیا دور شروع کرے گا اور پنجاب حکومت کی جانب سے غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لیے سازگار ماحول فراہم کرنے کی کوششوں کو مزید تقویت دے گا۔

افتتاح کے بعد، آذربائجان کے سفیر خضر فَرہادوف نے حنا پرویز بٹ کو ایک خصوصی کتاب تحفے میں پیش کی، جو دونوں ممالک کے تاریخی اور ثقافتی تعلقات کی عکاسی کرتی ہے۔ اس ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور آذربائجان کے درمیان تجارتی تعاون، سرمایہ کاری اور صنعتی ترقی کے مواقع پر تفصیل سے بات کی۔ حنا پرویز بٹ نے اس بات پر زور دیا کہ آذربائجان ٹریڈ ہاؤس دونوں ممالک کے تجارتی تعلقات کو مزید مستحکم کرے گا، اور پنجاب میں آذربائجان کی سرمایہ کاری کے مواقع کے فروغ میں اہم کردار ادا کرے گا۔

مزید پڑھیے

اہم ترین

ایڈیٹر کا انتخاب