یوراگوئے کے فٹبالر جون ایزکویردو برازیل میں میچ کے دوران دل کی دھڑکن رک جانے سے انتقال کر گئے۔
برطانوی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق 27 سالہ ایزکویردو گزشتہ ہفتے ساؤ پاؤلو میں ایک میچ کے دوران زمین پر گر پڑے تھے۔
رپورٹ کے مطابق، فٹبالر کے گرنے کے فوراً بعد میچ کو روک دیا گیا، اور تمام کھلاڑی اس کے گرد جمع ہو گئے اور فوری طور پر ایمبولینس کو بلایا گیا۔
بعد میں ایمبولینس گراؤنڈ میں پہنچی اور جون کو اسپتال منتقل کیا گیا۔
اسپتال کے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا ہے کہ جون کی موت دل کی دھڑکن میں بے قاعدگی کی وجہ سے ہوئی۔
خبر ایجنسی کے مطابق، مرنے والا فٹبالر شادی شدہ تھا اور اس کے دو بچے تھے، چھوٹے بیٹے کی پیدائش اسی ماہ اگست کے شروع میں ہوئی تھی۔