چینی حکومت نے 5 مختلف علاقوں میں 11 نئی جوہری تنصیبات کے قیام کی منظوری دی ہے۔
ملکی میڈیا کے مطابق، ریاستی کونسل پر مشتمل چینی کابینہ نے اپنے اجلاس میں یہ فیصلہ کیا ہے کہ شمالی شان ڈونگ، مشرقی جیانگ سو اور جی جیانگ، جبکہ جنوبی گوانگ ڈونگ اور گوانگ شی میں نئی جوہری تنصیبات قائم کی جائیں گی۔
ان منصوبوں پر تقریباً 30.85 ارب ڈالر لاگت آئے گی اور انہیں ملک کی سرکاری جوہری توانائی کی کمپنیاں CNGP (چھ عدد)، CNNC (تین عدد) اور SPIC (دو عدد) تعمیر کریں گی۔
گزشتہ سال چین نے 10 نئی جوہری تنصیبات کی بھی منظوری دی تھی۔
چین، جو اس وقت 55 فعال جوہری تنصیبات کے ساتھ امریکہ اور فرانس کے بعد تیسرے نمبر پر ہے، سال 2030 تک جوہری توانائی کی صلاحیت کے حوالے سے عالمی لیڈر بننے کا خواہاں ہے۔